• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145665

    عنوان: أشہد أن لآإلٰہ پر شہادت کی انگلی کو باقی انگلیاں بند کیے بغیر اٹھانا

    سوال: کیا نماز میں التحیات پڑھتے وقت أشہد أن لآإلٰہ پر شہادت کی انگلی کو باقی انگلیاں بند کیے بغیر اٹھانا صحیح ہے؟ کئی لوگ باقی انگلیاں بند کرکے رکھتے ہیں کوئی بند کرکے پھر چھوڑ دیتے ہیں اور کوئی بند کئے بغیر صرف شہادت کی انگلی اٹھاتے ہیں، صحیح طریقہ کیاہے؟

    جواب نمبر: 145665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 081-106/B=2/1438

    نماز میں التحیات پڑھتے وقت جب شہادت کی انگلی اٹھانی ہو تو انگوٹھے اور شہادت کے بعد کی انگلی کا حلقہ بنائے، پھر شہادت کی انگلی اٹھائے باقی دو انگلیوں کو موڑے رکھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند