• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36927

    عنوان: نائب امام جب امام کی غیر حاضری میں پڑھائے گا وہ نماز تو ہوجاے گی ۔

    سوال: میرا سوال ID ۳۶۰۱۵ کا جواب ملا مگر میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اس امام کے پیچھے جو کہ فجرکی نماز با جماعت نہیں پڑھتے نماز ہوگی؟ نائب امام جب امام کی غیر حاضری میں پڑھائے گا وہ نماز تو ہوجاے گی ۔

    جواب نمبر: 36927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 353=287-3/1433 جو امام فجر کی نماز باجماعت نہیں پڑھتا اس کے پیچھے بھی نماز ہوجائے گی اور جو نائب امام، امام صاحب کی غیرحاضری میں نماز پڑھائے اس کے پیچھے بھی نماز ہوجائے گی۔ آپ کوئی تردد نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند