• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 31576

    عنوان: اگر کوئی شخص سورة فاتحہ کے بعد سورة قرآن پڑھتاہے اور آخر میں وہ سورة بھول جاتاہے اور دوسری سورة شروع کردیتاہے تو پھر وہ نماز کیسے پوری کرے؟

    سوال: اگر کوئی شخص سورة فاتحہ کے بعد سورة قرآن پڑھتاہے اور آخر میں وہ سورة بھول جاتاہے اور دوسری سورة شروع کردیتاہے تو پھر وہ نماز کیسے پوری کرے؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 31576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 592=495-5/1432 اگر سورہٴ فاتحہ کے بعد کسی سورت کی تین آیتیں پڑھ لی ہیں، اس کے بعد بھول جاتا ہے تو اسے رکوع میں چلے جانا چاہیے، دوسری سورت شروع کرنے کی ضرورت نہیں۔ اور اگر تین آیتوں سے کم قراء ت کی ہے تو کسی دوسری سورت کو پڑھ سکتا ہے۔ یہ بلاکراہت درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند