• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42491

    عنوان: قصر نماز سے متعلق

    سوال: اگر کسی شہر کی مسافت بس روٹ سے ۷۰ کلو میٹر اور ٹرین روٹ سے ۸۰ یا ۸۵ کلو میٹر پڑے تو قصر کرنے کے لئے کس مسافت کا ا عتبار کیا جایگا ؟

    جواب نمبر: 42491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1723-1087/L=1/1434 جس روٹ سے آدمی سفر کرے گا اس روٹ کااعتبار ہوگا،ٹرین سے سفر کرنے کی صورت میں وہ مسافر ہوگا اور بس سے سفر کرنے کی صورت میں مقیم رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند