• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11641

    عنوان:

    (۱)کیا میں قضا نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتاہوں؟ (۲)اگر دو لوگ باجماعت نماز پڑھ رہے ہیں اور اگر امام کا وضو ٹوٹ جاتاہے تو مقتدی کیا کرے گا؟ آیا وہ نماز کو جاری رکھے گا یا اس کو بھی اپنی نماز توڑنی پڑے گی؟ نیز اگر مقتدی کی تعداد ایک سے زیادہ ہو تو بھی بتائیں؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 545=148tl

    (۱) قضاء نماز کی جماعت کرنا صحیح ہے بشرطیکہ سب کی نماز ایک ہو، اگر جہر نماز کی قضاء جماعت کے ساتھ ادا کی جارہی ہے تو امام کو جہراً قراء ت کرنی چاہیے: ومتی قضی الفوائت إن قضاھا بجماعة فإن کانت صلاة یجھر فیھا یجھر فیھا الإمام بالقراء ة (عالم گیری: ۱/۱۳۴، بیروت)

    (۲) جب امام کی نماز فاسد ہوگئی تو مقتدی حضرات کو چاہیے کہ از سر نو نماز ادا کریں، اسلم اور بہتر طریقہ یہی ہے، ایک مقتدی ہو تو بھی بہتر ہی ہے کیونکہ بناء کے صحیح ہونے کے کچھ شرائط ہیں جن کی رعایت کرپانا مشکل ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند