• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602257

    عنوان:

    بعد نماز عشا سجدہ شکر اداکرنا

    سوال:

    کیا ہم عشاء کی نماز کا سجدہ شکر کرسکتے ہیں؟جس دن پانچ وقت کی نماز تکبیر اولی سے ہو تو کیا ہم عشاء کی نماز کے بعد اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے سجدہ شکر کرسکتے ہیں؟ سجدہ شکر میں کیا پڑھنا چاہئے؟ سجدہ شکر کے لیے وضو ہونا ضروری ہے ؟ کیا سجدہ شکر کی طرح ہم اللہ سے معافی مانگنے کے لیے سجدہ توبہ کرسکتے ہیں؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 602257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:434-106T/sn=6/1442

     سجدہ شکر فی نفسہ مباح ہے ؛ لیکن نماز کے بعد متصلا سجدہ شکر کرنے سے فقہائے کرام نے منع کیا ہے ؛اس لئے آپ سجدہ شکر کے بہ جائے دورکعت نفل پڑھ کر اللہ کے حضور شکریہ ادا کرنے کا معمول بنائیں ، شکر ادا کرنے کا یہ بہتر طریقہ ہے ۔

    (2) سجدہ شکر میں اللہ کی حمد بیان کرے تسبیح پڑھے ۔

    (3) جی ہاں!ضروری ہے ۔

    (4) سجدہ توبہ کے نام سے کسی سجدے کا ذکر کتب حدیث وغیرہ میں نہیں ملتا، اللہ کے نبی ﷺ نے گناہ سرزد ہوجانے پرتوبہ کا یہ طریقہ بتلایا ہے کہ اچھی طرح وضو کرکے دو رکعت نفل نماز پڑھ کر اللہ تعالی کے سامنے روئے گڑگڑائے اور معافی طلب کرے ۔

    وسجدة الشکر: مستحبة بہ یفتی لکنہا تکرہ بعد الصلاة لأن الجہلة یعتقدونہا سنة أو واجبة وکل مباح یؤدی إلیہ فمکروہ، (الدر المختار ) وہی لمن تجددت عندہ نعمة ظاہرة أو رزقہ اللہ تعالی مالا أو ولدا أو اندفعت عنہ نقمة ونحو ذلک یستحب لہ أن یسجد للہ تعالی شکرا مستقبل القبلة یحمد اللہ تعالی فیہا ویسبحہ ثم یکبر فیرفع رأسہ کما فی سجدة التلاوة سراج․ (قولہ بہ یفتی) ہو قولہما. وأما عند الإمام فنقل عنہ فی المحیط أنہ قال لا أراہا واجبة لأنہا لو وجبت لوجب فی کل لحظة لأن نعم اللہ تعالی علی عبدہ متواترة وفیہ تکلیف ما لا یطاق. ونقل فی الذخیرة عن محمد عنہ أنہ کان لا یراہا شیئا وتکلم المتقدمون فی معناہ؛ فقیل لا یراہا سنة، وقیل شکرا تاما لأن تمامہ بصلاة رکعتین کما فعل - علیہ الصلاة والسلام - یوم الفتح، (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 2/ 597، کتاب الصلاة، باب سجود التلاوة، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند)

    "وہیئتہا" أن یکبر مستقبل القبلة ویسجد فیحمد اللہ ویشکر ویسبح ثم یرفع رأسہ مکبرا "مثل سجدة التلاوة" بشرائطہا․ (حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح شرح نور الإیضاح، کتاب الصلاة، باب سجود التلاوة، فصل: سجدة الشکر مکروہة عند أبی حنیفة رحمہ اللہ ص: 500)

    ....ما من عبد یذنب ذنبا، فیحسن الطہور، ثم یقوم فیصلی رکعتین، ثم یستغفر اللہ، إلا غفر اللہ لہ، ثم قرأ ہذہ الآیة: والذین إذا فعلوا فاحشة أو ظلموا أنفسہم ذکروا اللہ (آل عمران:135) إلی آخر الآیة (سنن أبی داؤد 2/ 86،باب فی الاستغفار، رقم:1521)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند