• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604577

    عنوان:

    تراویح كی آخری دو ركعتوں میں پارہ عم كی سورتیں پڑھنے سے ترتیب میں كوئی فرق پڑے گا یا نہیں؟

    سوال:

    میں نے تراویح کی شروع کی 18 رکعتوں میں سورہ بقرہ پڑھی اس کے بعد آخر کی 2 رکعتوں میں 30 پارہ میں سے 2 سورتیں پڑھ لیں۔ کیا اس عمل سے تراویح میں جو قرآن پڑھتے ہیں اس کی ترتیب میں کوئی نقص آے گا؟

    جواب نمبر: 604577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1040-775/H=10/1442

     جب پارہ 30 (عم یتساء لون) تراویح میں پڑھیں تو اُس وقت دونوں سورتوں کا اعادہ کرلیں آپ کی ترتیب باقی رہے گی، اگر پارہ 30 کی دو سورتیں پڑھنے کے بجائے سورہٴ آل عمران کے شروع کی آیات پڑھ لیتے تو بہتر ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند