• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168491

    عنوان: خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں پیپر دے رہی ہوں اور مجھے کچھ نہیں آتا

    سوال: میں اکثر خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں پیپر دے رہی ہوں اور مجھے کچھ نہیں آتا ۔ میں دینا چاہتی ہوں تو کبھی وقت ختم ہو جاتا ہے اور کبھی مجھ سے دیا نہیں جاتا اور میں ڈر رہی ہوں کہ میں فیل ہوجاؤں گی۔ اسی طرح اکثر میں کہیں پہنچنے کے لیے بس کا انتظار کر رہی ہوں ۔ کبھی بس نہیں آتی یا پھر آتی بھی ہے تو مجھے میری منزل پر نہیں پہنچاتی۔اور مجھے پیدل جانا پڑتا ہے ۔ اور میں ایکیوریم کی مچھلیاں بھی دیکھتی ہوں کہ وہ مچھلیاں بغیر پانی کے پڑی ہوئی ہیں اور جب میں انہیں ایسے دیکھتی ہوں تو ان کے لیے پانی کا بندوبست کرتی ہیں ۔ اور تھوڑی دیر میں وہ مچھلیاں پانی میں تیر رہی ہوتی ہیں۔

    جواب نمبر: 168491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 584-527/M=06/1440

    اعمال میں کوتاہی کی طرف اشارہ ہے، محنت ، عزم و حوصلہ اور جہد مسلسل سے منزل آسان ہو جاتی ہے، بدعات و رسومات سے بالکلیہ اجتناب کریں، شرعی پردہ کا اہتمام کریں اور کامل طریقے پر اتباع سنت و شریعت و اعمال صالحہ کو لازم پکڑلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند