معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 372
کیا ہمبستری کے بغیر ولیمہ درست نہیں؟
کیا یہ صحیح ہے کہ اگر کوئی شادی کرے اور پہلے ہی دن بیوی سے ہم بستری نہ کرے تو اس کا ولیمہ حرام ہے؟
جواب نمبر: 37205-Jun-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 346/ل=340/ل)
ولیمہ شب زفاف کے بعد کرنا چاہیے : وولیمة العرس سنة وفیہا مثوبة عظمیة وہي إذا بنی الرجل بإمرأتہ (عالمگیري: 6/250) البتہ اگر کسی نے پہلے کرلیا تو اس کا کھانا حرام نہیں ہوگا، بلکہ بعض علماء کے نزدیک اس سے بھی ولیمہ کی سنیت ادا ہوجائے گی: قیل أنہا تکون بعد الدخول وقیل عند العقد وقیل عندہما (مرقاة: ۶/۲۵۰، ط امدادیہ پاکستان)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں، جواب عنایت فرمائیے۔ میری بیوی کو مرے ہوئے ۲/سال ہوچکا ہے، اور مجھ کو کوئی اولاد نہیں ہوئی ہے۔ میں دوسری شادی کرنا چاہتاہوں، میری بڑی سالی کہتی ہے کہ میں اس کی لڑکی سے شادی کرلوں، مجھ کو یہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میں کیا کروں، جب کی سالی کی لڑکی رشتہ میں بھانجی کہلاتی ہے۔ یہ کیسے ہے، کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟
3290 مناظرمجھے بتایا گیا ہے کہ ہدایہ کے مطابق حنفی فقہ کی رو سے ہر ماہ یا ہر دوسرے ما ہ تجدید نکاح کیا جاناچاہئے، کیا یہ صحیح ہے؟ براہ کرم ، مدلل جواب دیں۔
لڑکی کی شادی میں دعوت مسنون نہیں ہے
1980 مناظرسوال یہ ہے کہ ہمارے خاندان میں ایک لڑکی ہے ، ہم خاندان والے چاہتے ہیں کہ اس کی شادی برادری سے باہر کریں، کیوں کہ خاندان میں کوئی لڑکا نہیں ہے اور ہماری برادری میں اس وقت کوئی رشتہ نظر میں نہیں ہے۔والد صاحب خاندان کے بڑے ہیں، وہ اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔ کہتے ہیں کہ قرآن سے ثابت کرو کہ خاندان سے باہر شادی کرنا جائز ہے؟ اوراسلام میں اس کی کیا حیثیت ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔
4216 مناظر(۱) کیا نکاح کے علاوہ کسی اور طریقہ سے بھی شادی ہوسکتی ہے؟ یعنی کسی دوسرے مذہب میں؟ جیسا کہ عیسائیت یا کسی اور مذہب کے لوگ کرتے ہیں تو کیا ان کی شادی ہوجاتی ہے؟ اس کے بعد لڑکا اورلڑکی اگر ازدواجی تعلقات قائم کریں توکیا وہ زنا میں آئے گا؟ (۲) میں اللہ کے فضل سے روزآنہ صبح آفس جا کر قرآن کی تھوڑی سی تلاوت (ایک یا دو رکوع) کرتا ہوں۔ اب ایسا ہوتاہے کہ تلاوت کے بعدروزانہ ان صفحات پر اللہ کا نام چومتاہوں، اور مجھے لگتاہے مجھے اس چیز کی عادت ہو گئی ہے۔ اللہ مجھے معاف کرے مجھے بعض دفعہ محسوس ہوتاہے کہ کہیں یہ بدعت کے زمرے میں نہ آتا ہو؟
2044 مناظرحضرت آپ کے فتوی اور مسئلہ کے حل کو پڑھ کراچھا لگتا ہے۔ میرا ایک مسئلہ ہے امید ہے کہ آپ ضرور مسئلہ کا حل بتائیں گے۔ سوال یہ ہے : میری شادی 2003میں ہوئی تھی۔ اس وقت میرے حالات اتنے اچھے نہیں تھے کہ میں اپنی بیوی کو مہر دے سکوں میں نے اپنی بیوی کو اس وقت یعنی شادی والی رات کو کہا کہ ابھی میرے حالات اتنے اچھے نہیں کہ میں آپ کا مہر دے سکوں۔ میں نے ان سے کہا کہ میںآ پ کا مہر ان شاء اللہ دو یا تین سال میں دے دوں گا،کیا آپ ناراض تو نہیں؟ یا اس وقت جو بھی مجھے بہتر لگا میں نے ان سے کہا۔ خیر میں دو سال بیوی کے ساتھ انڈیا میں رہا۔ پھر دو سال بعد میں خلیج میں نوکری کرنے آگیا۔ ایک سال کچھ دن ہوئے تھے کہ مجھے خبر ملی کی میری بیوی کا انتقال ہوگیا ہے۔ خیر اللہ کی مرضی ان کی امانت ہے وہ جب لے لیں۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ان کو کہا تھا کہ میں دو یا تین سال میں مہر کی جو رقم ہے میں دے دوں گا، لیکن اب ان کی موت ہوچکی ہے۔ اب میں اس مہر کی رقم کیسے دوں؟ یا اس پر کس کا حق بنتا ہے؟ امید ہے کہ آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے۔ آپ سے گزارش ہے کہ بہتر سے جواب دیں۔ کیا آپ خوابوں کی تعبیر بھی کرتے ہیں؟ آپ سے گزارش ہے کہ جواب جلد دیں کیوں کہ میں اس کو لیے کرکے کافی ٹینشن میں رہتاہوں کہ کیا کروں ؟ آپ سے دعا کی درخواست ہے۔
2814 مناظرجس لڑكے نے اپنی نانی كا دودھ پیا ہے اس كے دوسرے بھائیوں سے خالہ كی بیٹی كا نكاح درست ہے یا نہیں؟
7175 مناظر