• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 612064

    عنوان:

    جس لڑكے نے اپنی نانی كا دودھ پیا ہے اس كے دوسرے بھائیوں سے خالہ كی بیٹی كا نكاح درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    سوال : حامد اپنی خالہ کی رضائی بھائی ہے ، کیا حامد کی دوسرےبھائیوں کا نکاح خالہ کی بیٹی سے ہو سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 612064

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1235-897/M=11/1443

     صورت مسئولہ میں حامد كے دوسرے بھائیوں كا نكاح‏، خالہ كی بیٹی سے ہوسكتا ہے بشرطیكہ دوسرے بھائیوں نے نانی كا دودھ نہ پیا ہو۔ كوئی اور سبب شرعی بھی نكاح كے حرام ہونے كا نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند