• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 156627

    عنوان: مسجد میں نکاح کے بعد کچھ لوگ چھوارے اچھالنا

    سوال: مسجد میں نکاح کے بعد کچھ لوگ چھوارے اچھالتے ہیں جس سے وہ لوگوں کے پیروں میں آتے ہیں اور کچھ لوگ اٹھالیتے ہیں کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟ یا چھوارے بانٹنے چاہئے؟ لوگ کہتے ہیں کہ اس طرح سے چھوارے اچھال کر دینا سنت ہے نکاح کے بعد اسی طرح سے اچھال کر دینا چاہئے، کیا حقیقت میں یہ طریقہ سنت ہے؟ اس معاملے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 156627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:356-427/H=4/1439

    بعض ضعیف روایت کی بنا پر لُٹادینا (اچھال کر بکھیردینا) مستحب ہے تاہم اگر شور شغب یا پیروں کے نیچے آکر روندے جانے کا اندیشہ ہو تو اطمینان سے بغیر کسی شور شرابہ کے بانٹ دینا چاہیے مسجد اور رزق (چھوارہ وغیرہ) کا ادب واحترام بہرحال ملحوظ رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند