• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 40551

    عنوان: نكاح پڑھانے كے ایك دو سال بعد رخصتی کرنا

    سوال: میرا سوال ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ اکثر لوگ باھر کام کرتے ہیں، وہ لوگ پہلے صرف نکاح کرلیتے ہیں اور جب وہ لوگ گھر جاتے ہیں یعنی ۱ یا ۲ یا ۳ سال بعد تب لڑکی کی وداعی کرتے ہیں، یہ کس حد تک جائز ہے؟ کم سے کم نکاح کے بعد کتنے دن کی مدّت وداعی کے لئے صحیح ہے؟ برائے مہربانی پوری تفصیل سے جوا ب دیں ۔

    جواب نمبر: 40551

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1178-762/H=9/1433 باہر جانے والوں کے حالات بھی یکساں نہیں ہوتے، منکوحات کے حالات میں بھی فرق ہوتا ہے، تاہم بعد نکاح ایک دو تین سال تک وداعی نہ کرنا مفاسد سے خالی نہیں، عام حالات میں بہتر یہ ہے کہ زوجین میں چار ماہ سے زائد جدائی نہ رہے، الا یہ کہ دونوں کے حالات ایسے ہوں کہ اس سے زائد جدائی میں کسی فتنہ میں ابتلاء کا اندیشہ کسی درجہ میں نہ ہو تو مناسب عرصہ جدائی کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند