• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 169866

    عنوان: نکاح میں کفو کی شرعی حیثیت كیا ہے؟

    سوال: نکاح مے کفو کا خیال رکھنا فرض ہے یا مستحب؟

    جواب نمبر: 169866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:836-730/sd=11/1440

    مصالح نکاح کے پیش نظر شریعت میں میاں بیوی کے درمیان بعض امور میں برابری کا لحاظ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے، یہاں تک کہ اگر اولیاء کی رضامندی کے بغیر لڑکی کا غیر کفو میں نکاح کردیا جائے، تو اولیاء کو شرعی پنچائت کے ذریعے فسخ نکاح کا حق حاصل ہوتا ہے، لیکن کفا ء ت کی کچھ تفصیلات ہیں، جو فقہ کی کتابوں میں مذکور ہیں۔

    نوٹ: بہشتی زیور حصہ چہارم میں بھی اس کا بیان موجود ہے مطالعہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند