• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36468

    عنوان: حالت حیض میں جماغ

    سوال: جس کی اولاد نہ ہو وہ حا لت حیض میں اپنی عورت سے جماغ کرے یہ بات تجربہ سے ثابت ہے، تو ان کی اولاد ہو گی، سوال یہ ہے کہ ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 36468

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 174=100-2/1433 حالت حیض میں جماع کرنا ناجائز وگناہِ کبیرہ بلکہ حرام ہے اور تجربہ کی بات بھی غلط نقل کی ہے، صحیح یہ ہے کہ حالت حیض میں جماع کرنے سے اولاد پیدا نہیں ہوتی، البتہ بہت سے امراضِ خبیثہ ومہلکہ میاں بیوی کے جسم میں پیدا ہوجاتے ہیں، یہی اہل تجربہ کا تجربہ بھی ہے اورحاذق اطباء کا قول بھی یہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند