• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 6403

    عنوان:

    حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نور یا بشر کے بارے میں علمائے دیوبند کا کیا عقیدہ ہے؟ اور کیا حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش نور سے ہے یا مٹی سے؟ برائے مہربانی مفصل جواب تحریر فرمائیں۔

    سوال:

    حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نور یا بشر کے بارے میں علمائے دیوبند کا کیا عقیدہ ہے؟ اور کیا حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش نور سے ہے یا مٹی سے؟ برائے مہربانی مفصل جواب تحریر فرمائیں۔

    جواب نمبر: 6403

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 847=801/ ل

     

    (۱) و (۲) نور کے معنی ہیں روشنی کے اور روشنی خود بھی ظاہر ہوتی ہے اوردوسری اشیاء کو بھی روشن اور ظاہر کردیتی ہے، اسی مناسبت سے حضرات انبیائے کرام علیہم الصلاة والسلام کو بھی نور کہا جاتا ہے، اس لیے کہ وہ خود بھی ہدایت پر ہیں اور دوسروں کے لیے بھی وصول الی اللہ کے راستوں کوظاہر کرنے والے اور صراطِ مستقیم کی ہدایت کرنے والے ہیں، نور وبشریت میں کوئی منافاة نہیں ورنہ بشر کا نام نور الدین وغیرہ رکھنا جائز نہ ہوتا۔ بشریت اور رسالت میں تضاد کفار کا عقیدہ تھا، وہ کہتے تھے کہ رسول صرف فرشتہ ہی ہوسکتا ہے، خلاصہ یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بشر بھی ہیں اور نور بھی، قرآن اور احادیث سے آپ کا بشر ہونا ثابت ہے۔ اورجب آپ علیہ السلام کا بشر ہونا ثابت ہوگیا تو آپ علیہ السلام کا دیگر بنی آدم کی طرح مٹی سے پیدا ہونا بھی ثابت ہوگیا، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: وَاِذْ قَالَ رَبُّکَ لِلْمَلٓائِکَةِ اِنِّیْ خَالِقٌ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند