• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 59821

    عنوان: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا انسان کے مرنے کے بعد اس کی روح واپس اس کے گھر آتی ہے؟ اور قبر پہ پھول ڈالنا صحیح ہے یا غلط؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا انسان کے مرنے کے بعد اس کی روح واپس اس کے گھر آتی ہے؟ اور قبر پہ پھول ڈالنا صحیح ہے یا غلط؟

    جواب نمبر: 59821

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 719-709/N=8/1436-U (۱) جی نہیں! انسان کے مرنے کے بعد اس کی روح کا واپس گھر آنا کسی صحیح روایت سے ثابت نہیں؛ بلکہ صحاح ستہ کی بعض روایات اس کے خلاف ہیں۔ (فتاوی محمودیہ ۱:۶۰۴- ۶۱۱، سوال: ۳۱۲-۳۱۶ مطبوعہ: ادارہٴ صدیق ڈابھیل گجرات) (۲) قبر پر پھول ڈالنا ناجائز وبدعت ہے۔ (معارف السنن ۱: ۲۶۵، ۲۶۶، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند