• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 64585

    عنوان: سکون حاصل کرنے کے لیے کوئی عمل بتادیں۔

    سوال: دو مہینے سے میرا چین کو کھوگیا ہے، میں اسے تلاش کررہی ہوں مگر نہیں مل رہاہے، یاد نہیں آرہا ہے کہ میں نے اسے کہاں رکھا ہے۔ بتائیں تاکہ مجھے وہ چین مل جائے ۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 64585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 351-351/Sd=6/1437 آپ اس آیت کو کثرت سے پڑھیں، انشاء اللہ آپ کو ”چین“ کی بھولی ہوئی جگہ یاد آجائے گی۔ وقُلِ الحَمدُ لِلّٰہ سَیُرِیکُم آیَاتِہ فَتَعرِفُونَہا وَمَا رَبُّکَ بِغَافِل عَمَّا تَعمَلُون۔ (النحل: ۹۳) ( اعمال قرآنی، ص: ۱۱۱،بعنوان: بھلا ہوا دریافت کرنے کے لیے، از: حضرت مولانا اشرف علی تھانوی مع جدید اضافات از حضرت مولانا مفتی شفیع صاحب، ط: بیت المکتب، کراچی )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند