• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147864

    عنوان: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سبب وجود کائنات ہیں؟

    سوال: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سبب وجود کائنات ہیں؟ اللہ کسی کا اثر لیتا ہے تو یہ عیب کی بات ہے۔ اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 147864

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 605-878/L=7/1438

    کوئی مخلوق سبب وجودِ کائنات نہیں، وجودِ کاسنات کا سبب اصلی اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ ہے، اس سلسلے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جتنی روایات ذکر کی جاتی ہیں انھیں ناقدین حدیث نے غیر ثابت قرار دیا ہے، اور ملا علی قاری اور عجلونی نے کہا ان کے مضمون کی صحت کا دعویٰ بھی درست نہیں، اور اگر ثابت ہو تو اس سے آپ کی اولیت فی الخلق کا علم ظنی ہوتا ہے، اس سے کوئی قطعی بات ثابت نہیں ہوتی۔ (مستفاد از الیواقت الغالیة: ۲/ ۱۸۹، ۲۰۳، ۲۰۵) قال الشیخ یونس -حفظہ اللہ ورعاہ-: ولیس شيء من الخلق سببًا لتخلیق الخلق، بل السبب الأصلي لذلک اتصافہ تعالیٰ بصفات عالیة، فلابدّ من ظہور تلک الصفات وظہور أثرہا، وذلک بإیجاد الخلق، واللہ علی ما یشاء قدیر․ (الیواقیت الغالیة: ۲/ ۱۹۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند