• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 9631

    عنوان:

    اسلام میں کافر سے کیا مراد ہے؟ کیا کوئی آدمی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی نہ مانے ،یا شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وسلم) کو نہ مانے ، یا حدیث کو نہ مانے تو وہ کافر ہے؟ کیا قرآن میں اس بارے میں واضح یا اشارہ موجود ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9631

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2534=2097/ ب

    اسلام کی وہ بنیادی چیزیں جن پر ایمان لانا ضروری ہے، ان میں سے اکر کسی چیز کا صریح انکار کرے کہ اس میں کوئی تاویل بھی ممکن نہ ہو تو اسے مجبوراً کافر کہا جاتا ہے۔ مثلاً کوئی اللہ کو نہ مانے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ورسالت کا انکار کرے یا ان کی توہین کرے یا انھیں آخری نبی نہ مانے، دیگر رسولوں اور نبیوں کا انکار کرے، آسمانی کتابوں کا انکار کرے، فرشتوں کا انکار کرے، تقدیر کا انکار کرے، مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے کا انکار کرے، تو ان سب صورتوں میں وہ کافر ہوجائے گا۔ یہ انکار نصوصِ قطعیہ کا انکار ہے۔ ظاہر ہے نصوص قطعیہ کے انکار سے آدمی کافر ہوجاتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند