• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69991

    عنوان: کیا ہمبستری سے قبل شہوت کی مقدار کو بڑھانے کیلئے آج کل جو میڈیکل میں دوائیاں دستیاب ہیں اس کا استعمال جائز ہے ؟

    سوال: مفتیان کرام دارالافتاء ۔ میرے دوست کی کچھ دنوں پہلے ہی شادی ہوئی،اسے پڑھنا نہیں آتا، اسے شادی سے پہلے میں نے اسلام میں ہمبستری کا طریقہ کیسا ہے میں نے کچھ کتابوں کا مطالعہ کرکے بتا دیا لیکن اس نے مجھ سے ایک سوال پوچھا جو میں نہیں جانتا تھا میں نے اس سے کہا کہ کسی عالم سے پوچھ کے بتاؤں گا۔اس کا سوال یہ تھا کہ کیا ہمبستری سے قبل شہوت کی مقدار کو بڑھانے کیلئے آج کل جو میڈیکل میں دوائیاں دستیاب ہیں اس کا استعمال جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 69991

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1062-873/D=12/1437 فطری اور طبعی شہوت کا ابھار بے ضرر ہوتا ہے اور خلاف طبع اور فطرت شہوت ابھارنے کی جو ترکیبیں ہوتی ہیں وہ نقصان دہ ہوتی ہیں شہوت انگریز ادویہ کا استعمال بھی مضر ہوتا ہے بوقت ضرورت حکیم یا ڈاکٹر کے مشورہ سے بقدر ضرورت استعمال کرلینا ناجائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند