• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 65046

    عنوان: میں پاسپورٹ سائز فوٹو کیمرے سے لے کر پرنٹ کرتاہوں تو کیا یہ پرنٹ کرنا صحیح ہے؟

    سوال: میری کمپوٹر کی دکان ہے جس میں پاسپورٹ سائز فوٹو کیمرے سے لے کر پرنٹ کرتاہوں تو کیا یہ پرنٹ کرنا صحیح ہے؟یا اگر انڈرائیڈ موبائل میں کوئی فوٹو کھینچ کے لائے تو اس کا پرنٹ کرنا کیسا ہے؟ اور میںآ ن لائن فارم بھرتاہوں ، اس میں فوٹو اپلوڈ کرنا پڑتاہے تو کیا اس کو اسکین کرکے اپلوڈ کرنا صحیح ہے؟ آدھار کار ڈ کی سلیپ سے آدھار کارڈ اپلوڈ کرکے پرنٹ کرنا کیساہے؟ جس میں انسان کی تصویر ہوتی ہے۔

    جواب نمبر: 65046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1195-1248/L=11/1437 ضرورت کے لیے تصویر کھینچنے کھنچوانے یا نقل پرنٹ اور اپلوڈ وغیرہ کرنے کی گنجائش ہے، لیکن بلا ضرورت یہ امور ناجائز ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند