• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17012

    عنوان:

    میں ایک لڑکی سے چار سال سے پیار کرتاہوں اور ہم دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں، لیکن لڑکی کے ڈیڈی کا سٹہ اور جوئے کا کام ہے اگر میں اس لڑکی سے شادی کرتاہوں تو جب وہ مجھے شادی میں جہیز اور نقد دیں گے تو اگر میں اس جہیز کو اور نقد کو استعمال کروں گا تو گناہ ملے گا کیا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17012

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2005=1594-11/1430

    اجنبیہ لڑکی سے پیار محبت کا تعلق رکھنا حرام ہے۔ لڑکی کے ڈیڈی کی ٹوٹل آمدنی سٹہ اورجوے کی ہے، اس کے علاوہ اور کوئی ذریعہ آمدنی نہیں ہے تب تو آپ ان سے صاف طور پر منع کردیں کہ ہم کسی قسم کا کوئی سامان نہیں لیں گے، اور بالکل سادے طریقہ پر نکاح کرلیجیے، اوراگر مخلوط آمدنی ہے تو بھی جہیز کا مروجہ طریقہ غلط ہے، آپ منع کردیں کہ اس کی ضرورت نہیں ہے، البتہ جو ضروری سامان تھوڑا بہت لڑکی کو اپنی خوشی سے دیں جس میں ریا نمود تفاخر وغیرہ نہ ہو، تو مخلوط آمدنی کی صورت میں اس کے لینے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند