• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 605510

    عنوان:

    گوگل ایڈز كی مراعات حاصل كرنے كے لیے موبائل كسی سیٹنگ اس طرح كرنا ملك تبدیل شدہ معلوم ہو؟

    سوال:

    کچھ پاکستانی ایسے ہیں جو گوگل ایڈز کے ساتھ کام کرتے ہیں اور پاکستان میں رہتے ہوئے ایسی سیٹنگ کرتے ہیں جس سے اُن کا ملک تبدیل ہو جاتا ہے جیسا کہ انڈیا اور برطانیہ وغیرہ ۔اب اگر وہ گوگل ایڈز اکاؤنٹ بناتے ہیں تو اُن کو فری میں کچھ ڈالر مل جاتے ہیں جس سے وہ اپنے بزنس کو پروموٹ کرتے ہیں۔حالانکہ اگر وہ سیٹنگ کر کے اپنا ملک تبدیل نہ کرتے تو اُنھیں فری ڈالر نہیں ملتے ۔کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟اور کیا ہم ایسے لوگوں سے اپنا بزنس پروموٹ کروا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 605510

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1118-921/L=12/1442

     گوگل ایڈز کی مراعات حاصل کرنے کے لئے اپنے موبائل کی اس طرح سیٹنگ تبدیل کردینا کہ اس سے استعمال کرنے والے کا ملک تبدیل شدہ معلوم ہو، یہ غش اور دھوکہ دہی ہے جو شرعاَ نا جائز ہے اور اس عمل سے حاصل ہونے والے ڈالرز سے اپنے بزنس اور کاروبار کو پروموٹ کرنا اور کروانا بھی ناجائز ہے ۔

    عن أبی ہریرة. أن رسول اللہ -صلی اللہ علیہ وسلم- مر علی صبرة طعام فأدخل یدہ فیہا فنالت أصابعہ بللا فقال ما ہذا یا صاحب الطعام . قال أصابتہ السماء یا رسول اللہ. قال أفلا جعلتہ فوق الطعام کی یراہ الناس من غش فلیس منی .( صحیح مسلم للنیسابوری (1/ 69)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند