• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 58106

    عنوان: سرکاری اسکول میں ٹیچر بنا اجازت لیے حج پر جاتے ہیں تو اس دوران کی تنخواہ جائزہے یا ناجائز ہے؟منیجر کے ذریعہ حکومت کی معلومات کے بنا اگر تنخواہ نکلوا دیتے ہیں تو منیجر کتنا گناہ گار ہوتاہے؟

    سوال: سرکاری اسکول میں ٹیچر بنا اجازت لیے حج پر جاتے ہیں تو اس دوران کی تنخواہ جائزہے یا ناجائز ہے؟منیجر کے ذریعہ حکومت کی معلومات کے بنا اگر تنخواہ نکلوا دیتے ہیں تو منیجر کتنا گناہ گار ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 58106

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 658-621/L=5/1436-U سرکاری ملازمین کو اس سلسلے میں جو سرکاری قانون ہو اس کے مطابق عمل کرنا چاہیے، اگر سرکار کی طرف سے بغیر چھٹی جانے کی اجازت نہ ہو تو بغیر چھٹی جاکر اس دوران کی تنخواہ لینا جائز نہ ہوگا۔ منیجر اگر اس سلسلے میں تعاون کرتا ہے تو اس کا ایسا کرنا جائز نہیں اور وہ بھی گناہ میں شریک ہوگا؛ البتہ اگر تنخواہ لینے کے بعد رقم واپس حکومت کو کردی جائے توگناہ ساقط ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند