• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 165069

    عنوان: حج کے دوران وقوف ے عرفا اور منٰی میں قصر کا حکم

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین متین درج ذیل مسٴلہ کے بارے میں۔ جواب مرحمت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔ ۱) کویٴ شافعی یا حنبلی امام جو اپنے مسلک کے رو سے مسافر(یا مقیم) ہے لیکن احناف کے نزدیک وہ مسافر(یا مقیم) نہیں ہے ، اس کے پیچھے حنفی المسلک کی نماز کا کیا حکم ہے ؟ ۲)حج کے دوران مسجد خیف(منٰی) اور مسجد نمرہ(عرفات) میں امام باوجود مسافر نہ ہونے کے قصر کرتے ہیں۔ ایسے میں حنفی حجاج کیلے ٴ کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 165069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 9-20/D=2/1440

    (۱) حنفی مقتدی کے مسافر یا مقیم ہونے، اسی طرح شافعی یا حنبلی امام کے مسافر یا مقیم ہونے کی جس صورت کا حکم آپ کو معلوم کرنا ہے ا س کو واضح طور پر لکھیں ۔

    (۲) اگر تحقیق کے ذریعہ معلوم ہو جائے وہ امام سفر شرعی سے نہیں آتا ہے اور قصر کرتا ہے تو پھر اس کی اقتداء میں نماز درست نہیں ہے۔ وأما الاقتداء بالمخالف فی الفروع کالشافعي فیجوز ما لم یعلم منہ مایفسد الصلاة علی اعتقاد المقتدي ۔ علیہ الإجماع (شامی: ۲/۳۰۲، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند