• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 51215

    عنوان: وداعی عمرہ نہیں کیا

    سوال: میں ہندوستان کا رہنے والا ہوں، لیکن میں سعودی میں کام کرتاہوں، میرا نام ہے، محمد اکرم، میرا سوال یہ ہے کہ ایک سال پہلے میری فیملی عمرہ کرنے آئی تھی ، پندر دن کا ویزا تھا، الحمد للہ، چار عمرہ کئے تھے، لیکن وداعی عمرہ نہیں کیا اورنہ وداعی طواف کیا، جلدی میں ویزا کا وقت ختم ہوگیا، نہیں کرسکے، واپس ہندوستان چلی گئی ، کیا دوداعی عمرہ کرنا ضروری ہے؟ مہربانی کرکے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 51215

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 550-582/N=5/1435-U عمرہ کے افعال میں طواف وداع نہیں ہے ولیس لہا طواف القدوم ولا بعد ہا طواف الصدر (غنیة الناسک ص۲۵۵ مطبوعہ مکتبہ یادگار شیخ سہارن پور) نیز وداعی عمرہ بھی کچھ نہیں ہے، لہٰذا آپ کی فیملی اگر ویزا کی مدمت ختم ہوجانے کی بنا پر چار سے زائد عمرے نہیں کرسکی تو کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند