• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 40305

    عنوان: دم واجب ہونے کی صورت ؟

    سوال: پاکستان سے بہ راستہ جدّہ مکّہ جانا ہوا، مدینہ سے واپسی پر عمرے کی نیت سے احرام باندھا، عمرے کی ادئیگی سے پہلے حیض جاری ہو گیا، واپسی کی تاریخ تک پاکی کا انتظار رہا، لیکن پاکی حاصل نہ ہوئی، مکّہ سے جدّہ ایر پورٹ آنے تک احرام کی حالت میں رہی،جدّہ ایر پورٹ پر احرام کھولا۔ سوال یہ ہے کہ ۱ میقات سے تو احرام کی حالت میں ہی نکل گئی تو کیا دم واجب ہو گا جبکہ ابھی دوسری میقات کے حساب سے حد کے اندر ہیں ؟ واپسی کا سفر مکّہ سے جدّہ ایر پورٹ اور پھر جدّہ سے پاکستان کا تھا۔

    جواب نمبر: 40305

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 943-942/N=11/1433 آپ نے عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد واپسی تک حیض سے پاک نہ ہونے کی وجہ سے عمرہ کیے بغیر احرام کھول دیا اس لیے آپ پر ایک دم اور پوری زندگی میں آئندہ کبھی ایک عمرہ کی قضا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند