• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 152359

    عنوان: عمرہ میں طواف کے دوران وضو ٹوٹ جانے كے بعد بھی طواف وسعی كرلے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: عمرہ میں طواف کے تین چکر لگانے کے بعد وضو ٹوٹ جاتا ہے پھر بھی طواف مکمل کر لیتا ہے اور سعی بھی کر لیتا ہے تو کیا دوبارہ طواف کرنے کی صورت میں پھر سعی کر ے گا؟ اور کیا طواف اور سعی میں ترتیب واجب ہے ؟

    جواب نمبر: 152359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 897-750/D=9/1438

    عمرہ میں دورانِ طواف حدث لاحق ہونے کے باوجود طواف پورا کرلے تو دم واجب ہوتا ہے اور اگر طواف کا اعادہ کرلے تودم ساقط ہو جاتا ہے۔ صورتِ مسئولہ میں اگر دوبارہ طواف کیا جاتا ہے تو دم ساقط ہو جائے گا؛ لیکن طواف کے ساتھ سعی بھی دوبارہ کرنی پڑے گی؛ کیونکہ طوافِ عمرہ کو عمرہ کی سعی پر مقدم کرنا صحتِ سعی کے لیے شرط ہے۔ ولو طاف للعمرة کلہ أو أکثرہ أقلہ ولو شوطاً جنباً أو حائضاً أو نفساء أو محدثاً فعلیہ شاة ․․․․․․․ وکذا لو ترک الأول منہ ولو شوطاً لزمہ دم ولو أعادہ سقط عنہ الدم۔ (غنیة الناسک: ۲۷۶)

    حاصل یہ کہ طواف اور سعی میں ترتیب ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند