• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 58001

    عنوان: میں جدہ سے عمرہ كے لیے روانہ ہوا لیكن ذو الحلیفہ سے احرام نہیں باندھا.....

    سوال: میں بسلسلہ ملازمت جدہ میں رھتا ھوں پچھلے ھفتہ دوستوں کے ساتھ مدینہ گیا واپسی پر احباب نے عمرہ کا ارادہ کرلیا مجھے مکہ میں کچھ ذاتی کام تھے اس لیے میں نے ذالحلیفہ سے احرام نھیں باندھی ارادہ تھا کہ طواف کرلونگا اور اپنا کام کرلونگا جب تک انکا عمرہ کامل ھوجا ئے گا .. درمیان سفر ایک عالم سے رجوع کیا تو انھوں نے بتایا کہ میں حدودحرم میں بغیر احرام نھیں جاسکتا اگر گیا تو دم واجب ھوگا مشورہ ھوا کہ اب میں مسجد عائشہ تنعیم میں رک جاؤں باقی لوگ عمرہ سے فارغ ھوکر ساتھ واپس ھوجائیں.مسجد عائشہ میں حاجت و وضو کے لئے میں حمام گیا .. پھر مجھے کچھ شبہ ھوا غور کرنے پر پتہ چلا کہ عورتوں کے حمامات حدود حرم سے باھر اور مردوں کے حدود حرم کے اندر بھرحال غیر دانستہ طور پر میں حدود حرم کے اندر 5,6 فٹ گیا اور بعد رفع حاجت کے واپس آگیا۔ سوال ھے کہ کیا میرے اوپر دم واجب ھوگا؟دوسرا سوال ھے دم کے گوشت وغیرہ کا کیا مصرف ھے ؟کچھ حصص خد بھی استعمال کرسکتے ھیں۔جزاک اللہ خیر و احسن الجزاء

    جواب نمبر: 58001

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 405-405/B=5/1436-U مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ آتے ہوئے آپ نے ذوالحلیفہ سے احرام نہیں باندھا، بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہوگئے تو آپ کے اوپر دَم واجب ہوگیا، اس کا گوشت فقراء ومساکین کو کھلادیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند