• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 5725

    عنوان:

    اگر کوئی شخص حج سے واپسی پر گھر والوں یا دوست واحباب وغیرہ کے لیے کچھ خریداری کرتا ہے تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص حج سے واپسی پر گھر والوں یا دوست واحباب وغیرہ کے لیے کچھ خریداری کرتا ہے تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 5725

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 320=320/ ھ

    حج سے فارغ ہوکر گھر والوں یا دوست و احباب کے لیے سامان خریداری میں مضائقہ نہیں، گنجائش ہے، لیکن مارکیٹنگ میں ایسا انہماک گویا وہی مقصود ہو اورجس کی وجہ سے ارکان و مناسک کی ادائیگی میں خلل واقع ہو، مکروہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند