• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 35264

    عنوان: حج بنک کی کوپن . ،رمی ، حلق اورقربانی کی ترتیب

    سوال: حج مے قربانی کیلیے بنک کی کوپن لے سکتے ہے کی نہیں. وہ لوگ کہتےعلما متفق ہے ،رمی ، حلق اورقربانی کی ترتیب کی کوئی قید نہیں ہ بس آپ رمی کرے ، اور حلق کرالے. آپ کی قربانی ہو جی گی . کوئی دم نہیں ہے. اور پھرسہی حدیث بیان کرتے ہے کی نبی سلام نے آخری حج پر سوال کرنے والو سے کہا کی کوئی حرج نہیں

    جواب نمبر: 35264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2339=1335-12/1432 کوشش تو کرنا چاہیے کہ ترتیب باقی رہے اور قربانی کسی معتمد علیہ شخص کے ذریعہ ہو یا خود کریں تاہم آج کل کے حالات کا تقاضا کچھ ایسا ہے کہ خود یا معتمد علیہ شخص کے توسط سے قربانی کرنا کرانا مشکل ہوگیا ہے، ایسی مجبوری میں قربانی والے بینک کے توسط سے قربانی کرالی جائے تو گنجائش ہے، اور اس کی وجہ سے کوئی دم واجب نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند