• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 8229

    عنوان:

    کیا شریعت تعویذ کو رکھنے کی اجازت دیتی ہے؟ خاص طور پر جب تعویذ کچھ عربی یا اردو نمبر میں لکھا ہوا ہو ؟ میں سحر اورجن کا شکار ہوں اوربندش کے طور پر تعویذ رکھنے کے لیے کہا گیا ہوں۔ بندش سے آپ کیا مراد لیتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1077/1077/م

    تعویذ اگر کفریہ شرکیہ کلمات پر مشتمل نہ ہو اور بے معنی نہ ہو، خواہ الفاظ عربی ہوں یا اردو، تو شریعت میں ایسی تعویذ کی اجازت ہے۔ بندش سے مراد یہ ہے کہ سحر اور جن کے اثر کو بذریعہ عمل باندھ دیا گیا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند