• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 59002

    عنوان: ہمارے یہاں اکژ مساجد اسطرح ہیں کہ آدمی جوتے اتار کر مسجد میں داخل ہوتا ہے پھر وضو کرنے کے واسطے مسجد سے باہر وضوخانے جاتا ہے پھر دوبارہ داخل ہوتا ہے تو مسجد میں داخلہ کی دعا کب پٹرھے وضو خا نہ مسجد سے باہر کی جگہ ہے وضاحت فر مائیں۔

    سوال: ہمارے یہاں اکژ مساجد اسطرح ہیں کہ آدمی جوتے اتار کر مسجد میں داخل ہوتا ہے پھر وضو کرنے کے واسطے مسجد سے باہر وضوخانے جاتا ہے پھر دوبارہ داخل ہوتا ہے تو مسجد میں داخلہ کی دعا کب پٹرھے وضو خا نہ مسجد سے باہر کی جگہ ہے وضاحت فر مائیں۔

    جواب نمبر: 59002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 673-673/M=7/1436-U مسجد میں داخل ہوتے ہی داخل ہونے کی دعا پڑھ لینا مستحب ہے، صورت مسئولہ میں جب آدمی وضو کرکے واپس آئے اس وقت بھی پڑھ لے۔ وندب أن یقول عند دخولہ المسجد: اللہم افتح لي أبواب رحمتک․ (مراقي الفلاح ص: ۱۴۹، ط: المکتبة العصریة) قال في الفتح: ویستحب أن یقول اللہم اغفرلي ذنوبي وافتح لي ابواب رحمتک وفي مناسک تلمیذہ السندی وشرحہ لمُنلا علي وقدم رجلہ الیُمنی في الدخول أي دخول المسجد ویقول إلخ․ (منحة الخالق شرح البحر الرائق: ۲/۳۵۰، ط: دار الکتاب الإسلامی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند