• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 67767

    عنوان: میری چھوٹی بہن کے پاس سات تولہ ایک گرام سونا ہے، کیا اس پر زکوة واجب ہے؟

    سوال: میری چھوٹی بہن کے پاس سات تولہ ایک گرام سونا جو کہ اُسے اس کے والد صاحب نے اس کی شادی کے موقع پر دیا تھا، جب کہ اس کے پاس آٹھ تولہ چاندی اُسے اس کو سسرال والوں نے دیا تھا، لیکن وہ میرے پاس ہی رہتی ہے۔ مزید کوئی سوال اس سے متعلق پوچھناہے تو اِس نمبر پر رابطہ کریں (9867157084)، یا اگر ممکن ہوتو مجھے آپ اپنا نمبر دے دیں تاکہ میں رابطہ کرسکوں۔

    جواب نمبر: 67767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1054-1065/H=10/1437

    اگر آٹھ تولہ چاندی کا سسرال والوں نے مالک بنا دیا ہے یعنی ہبہ کردیا ہے تو بہن پر سونے چاندی دونوں کی قیمت پر حسبِ شرائط زکوة کی ادائیگی واجب ہے۔ اور اگر ہبہ نہیں کیا مگر بہن کے پاس سونے کے علاوہ کچھ روپئے پیسے بھی ہوں تب بھی سونے اور روپئے پیسے پر زکوة ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند