• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 600488

    عنوان: صبح وشام ایك ایك گھنٹہ كے لیے كھلنے والے مكتب میں عشر‏، زكات وصدقات دینا؟

    سوال:

    ہمارئے یہاں ایک مکتبہ ہے جو دن میں صبح کے وقت اور شام کے وقت صرف ایک ایک گھنٹہ کھلتا ہے اور محلے کے بچے وہاں قران پڑھتے ہیں، کیا اس کو زکواة ، عشرء اور صدقہ دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ وہاں صرف وہ بچے پڑھتے ہیں جو دن بھر اسکول جاتے ہیں۔

    جواب نمبر: 600488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 65-60/M=02/1442

     ایسے مکتب میں جہاں مستحق طلبہ کے قیام و طعام کا نظم نہیں ہے، زکاة و صدقات واجبہ دینا درست نہیں، نفلی صدقہ دے سکتے ہیں اور یہاں ہندوستان کی زمینیں چونکہ عشری نہیں ہیں اس لیے عشر بھی دینے کی گنجائش ہے، اگر سوال مکتب میں پڑھنے والے بچوں کو براہ راست زکاة وغیرہ دینے کے بارے میں ہے تو ان کے باپ کے مالدار یا غریب ہونے کی صراحت کے ساتھ سوال کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند