• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40289

    عنوان: زکات

    سوال: زکاة مسجد میں نہیں دے سکتے تو کیا نفلی صدقہ مسجد میں دے سکتے ہیں؟ اور مسجد کو دی گئی رقم کو کیا کہا جائے گا ؟ صدقہ، چندہ یا ہدیہ یا کوئی اور نام؟

    جواب نمبر: 40289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 644-657/N=9/1433 (۱) جی ہاں! مسجد میں نفلی صدقہ دے سکتے ہیں، جائز ہے، کیونکہ اس میں تملیک ضروری نہیں۔ (۲) صدقہ، چندہ، ہبہ، عطیہ اور امداد سب کہہ سکتے ہیں، لیکن ہدیہ نہ کہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند