• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 39986

    عنوان: کیا زکات کا پیسہ خدمت خلق جیسے روڈ درست کروانا ، نالیاں صاف کرانے میں خرچ کر سکتے ہیں؟

    سوال: عرض یہ ہے کہ کیا زکات کا پیسہ خدمت خلق جیسے روڈ درست کروانا ، نالیاں صاف کرانے میں خرچ کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 39986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1089-1089/M=7/1433 جی نہیں، مذکورہ کاموں میں زکاة کا پیسہ لگانا جائز نہیں، زکاة کی ادائیگی کے لیے تملیک فقیر شرط ہے، قرآن میں ہے: اِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاکِیْن إلخ (سورہٴ توبہ)اور درمختارمیں ہے: ویشترط أن یکون الصرف تملیکًا... لا یصرف إلی بناء نحو مسجد... إلخ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند