• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 67121

    عنوان: غیر مسلم مصارفِ زکوة نہیں ہیں ان کو زکوة دینے سے زکوة ادا نہ ہوگی

    سوال: میری ایک دکان ہے، علاقے کے غیر مسلم صفائی کرنے والے میرے پاس آتے ہیں اور رمضان کے پیسے مانگتے ہیں، وہ بہت سارے ہیں تو میں نے سوچاکہ کیا میں ان کو زکاة کی رقم دے سکتاہوں؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 67121

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 987-961/H=10/1437

    غیر مسلم مصارفِ زکوة نہیں ہیں ان کو زکوة دینے سے زکوة ادا نہ ہوگی۔ ہکذا في أول کتاب الزکوة من الفتاوی الہندیہ وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند