عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 171899
جواب نمبر: 17189931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1265-1054/H=11/1440
مدرسے میں زکاة مسکین اور غریب طلبہ کو ہی مدنظر رکھتے ہوئے دی جاتی ہے اور مسکین اور زکاة کے مستحق طلبہ ہی زکاة کے پیسے کو استعمال کرتے ہیں، مالدار اور غنی طلبہ نہ زکاة کا پیسہ استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی اُن کے لئے زکاة کا پیسہ استعمال کرنا جائز ہے۔
------------------------
جواب درست ہے۔ اور جو طالب علم بالغ ہیں اگر وہ خود صاحب نصاب نہیں لیکن ان کے والد مالدار ہوں تو ان کے والد کا مالدار ہونا زکاة لینے سے مانع نہ ہوگا۔ (ل)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
بھائی کو زکاة دینا
3742 مناظرگھر پر رکھے مدرسہ کے صندوق میں رقم ڈال كر ذاتی استعمال میں لانا؟
3202 مناظراللہ آپ لوگوں
کو جزائے خیر عطافرمائے آمین۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں سعودی عربیہ میں رہتا تھا اس
وقت ایک آدمی جو ہمارے ہی ساتھ کام کرتا تھا وہ موبائل کارڈ کا کاروبار کرتا تھا
اس نے ہم سے پیسہ لیا اس بات پر کہ وہ مجھے فائدہ دے گا اور مجھے ہر مہینے متعین
پیسہ دیتا تھا مگر جب اس کا نقصان ہوتا تو حساب کرکے لیتا تھا۔ بعد میں مجھے پتہ
چلا کہ وہ پیسہ سود پر بھی لگاتا ہے تو میں نے پیسے واپس لے لئے، ابھی وہ پیسہ جو
میں نے لیا اس کے بارے میں بتائیں؟میں نے کتنا لیا وہ بھی ابھی یاد نہیں ہے پیسے
بھی خرچ کردیئے ہیں۔ (۲) اسی آدمی کے گھر پر ہم نے کھانا بھی
کھایاجب تک پتہ نہیں تھا ابھی اس کے لیے کیا کرنا پڑے گا؟ (۳)ہمارے ماما لائف
انشورنس کے ایجنٹ بھی ہیں اور ڈاکٹر بھی ہیں ابھی ان کے گھر پر کھانا جائز ہے یا
نہیں؟ آپ کی بڑی مہربانی جواب تفصیل سے دیجئے گا مجھے آپ کی سائٹ کے بارے میں بھی
معلومات نہیں تھی،جب سے میں نے یہ سائٹ دیکھا ہے ہماری خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے
اللہ پاک آپ سب لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
مجھے معلوم ہوا ہے کہ اسلامی فنڈ یا بیت المال بہت ساری جگہوں پر اسلامی اداروں کے ذریعہ سے چلائے جارہے ہیں بشمول دیوبند کے اور دوسری جگہوں کے جیسے نگینہ، علی گڈھ وغیرہ۔ جہاں پر لوگ معمولی کرایہ پر اچھی حفاظت کی خاطر سونے اور چاندی کے زیورات بطور امانت کے رکھ سکتے ہیں۔اور سونے کے زیورات پرقرض بھی دیا جاتا ہے اور ادھار لینے والے سے صرف ان کے سامان کی حفاظت اور سیکورٹی کی قیمت لی جاتی ہے۔ہمارے شہر کے کچھ ہم خیال لوگ اسی طرح کا ایک نظام شروع کرنا چاہتے ہیں (ان شاء اللہ) جس کے ذریعہ وہ غریب اور ضرورت مند مسلمانوں کی مدد کریں گے۔ اس میں ان کوقیمتی اشیاء کے مقابلے میں قرض فراہم کریں گے اور وہ تحفظ کے طور پر صرف معمولی چارج وصول کریں گے جس سے ادارہ چلانے میں ہونے والے اخراجات کو پورا کیا جاسکے اور وہ کسی قسم کا کوئی منافع نہیں لیں گے۔ ہم اس ادارہ کو چلانے کے لیے لوگوں سے زکوة وصول کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے اس پروجیکٹ کی ایک مختصر رپورٹ بھی تیار کی ہے۔ جب میں نے اپنی جامع مسجد کے امام صاحب سے رابطہ قائم کیا تو انھوں نے بتایا کہ یہ حرام ہے۔برائے کرم اس معاملہ میں میری رہنمائی فرماویں۔ اگر ضرورت پڑی تو میں یہ رپورٹ دارالافتاء بھیج سکتا ہوں(برائے کرم مجھے طریقہ بتادیں کہ کیا میں اس کو انٹرنیٹ کے ذریعہ سے بھیج سکتاہوں)؟
6620 مناظرکیا فرماتے ہیں کہ مدارس میں امیر اور غریب بچے دونوں پڑھتے ہیں ایک عالم صاحب کا کہنا ہے کہ یہ مسافر کے حکم میں ہیں ، دوسرے یہ کہ یہ اپنے مال کے مالک نہیں ہیں اس لیے غریب بھی ہوئے ۔تو کیا صدقات کی رقم تمام بچوں پر استعمال کی جاسکتی ہے یانہیں؟
4461 مناظرمیرے
والد صاحب کی پشتینی جائداد تقریباً بیس سال پہلے بکی تھی اس پیسے سے انھوں نے ایک
پلاٹ لیا جس پر کھیتی ہوتی تھی۔ جو بھی پیدا ہوتا تھا اس کا عشر دیا جاتا تھا۔ ہم
لوگوں نے اب وہ پلاٹ بیچ کر فلیٹ لے لیا جسے ہم لوگ کرایہ پر دینا چاہتے ہیں۔ اس
صورت میں ہمیں زکوة کیسے بھرنی ہوگی؟