• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 56396

    عنوان: میرے گھرایک کافر عورت کام کرتی ہے،

    سوال: (۱) میرے گھرایک کافر عورت کام کرتی ہے، کیا میں اس کو صدقہ کئے ہوئے کپڑے پیسے وغیرہ دے سکتی ہوں؟ (۲) ہوائی جہاز سے عورت مجبوری کی حالت میں اکیلی سفر کرسکتی ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 56396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 43-40/B=1/1436-U (۱) صدقہ نافلہ یعنی خیرات میں کپڑے پیسے اسے دے سکتی ہیں، صدقہ واجبہ یعنی زکاة کا پیسہ اسے دینا جائز نہیں ہے۔ (۲) عورت کے لیے (77.25) سوا ستتر کلومیٹر یا اس سے زائد کا بلا محرم سفر کرنا مطلقاً ناجائز ہے خواہ وہ کسی سواری سے بھی سفر کرے۔ اگر کرے گی تو گنہ گار ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند