• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 16203

    عنوان:

    اگر کسی کے پاس پانچ تولہ سونا ہے تو اس پر زکوة فرض ہوگی کہ نہیں؟ کیوں کہ یہ سونے کے نصاب میں تو نہیں آرہا، لیکن چاندی کے نصاب میں آرہا ہے؟ برائے کرم جلدی جواب دیں۔

    سوال:

    اگر کسی کے پاس پانچ تولہ سونا ہے تو اس پر زکوة فرض ہوگی کہ نہیں؟ کیوں کہ یہ سونے کے نصاب میں تو نہیں آرہا، لیکن چاندی کے نصاب میں آرہا ہے؟ برائے کرم جلدی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 16203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1727=241k/1430

    اگر اس کے پاس تھوڑی سی چاندی یا کچھ نقد روپئے بھی ہوئے تو ۵/ تولہ سونا کی قیمت چاندی یا نقد روپئے کے ساتھ مل کر نصاب کو پہنچ جائے گی اور زکات واجب ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند