• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 7816

    عنوان:

    میری تنظیم میں ایک فنڈ ہے جس میں ہم اپنی پسند کی رقم جمع کرسکتے ہیں۔ سال کے اخیر میں وہ لوگ اس جمع شدہ رقم پر کچھ منافع شامل کرتے ہیں۔ ہر سال جمع شدہ رقم پر منافع شامل کرنے کا عمل جاری رہتا ہے یعنی گذشتہ سال کی رقم اور منافع اور اس سال کی رقم اور منافع۔ کیا یہ حلال ہے؟ کیا مجھے اس پر زکوة ادا کرنی ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7816

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2038/ ب= 334/ تب

    جمع شدہ رقم پر منافع لینا جائز نہیں، یہ سود ہے، اصل رقم جس قدر آپ نے جمع کی ہے اس پر زکاة ہوگی۔ منافع مال حرام ہے، اس پر زکاة واجب نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند