• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 23286

    عنوان:  میں پاکستان سے ہوں، میں نے تین پلاٹ خریدے ہیں(قسطوں پر) اس سوچ کے ساتھ کہ جب قیمت بڑھ جائے گی تو میں انہیں فروخت کردوں گا۔دوپلاٹ کی قسط اب بھی اداکررہا ہوں، ایک پلاٹ کی قسط تو اداکر چکاہوں مگر اسے منسوخ کردیا ہوں، اس لیے کہ کمپنی زیادہ پیسے مانگنے اور دھوکہ دینے لگی تھی۔تین پلاٹوں کی رجسٹری میرے نام نہیں ہوئی ہے۔ اس صورت حال میں کیا مجھے تینوں پلاٹوں کی زکاة دینا ہوگی؟ اگر ہاں! تو اصلی قیمت پر یا قسط والے پیسوں پر جو میں نے اداکر دئیے ہیں؟ اگر نہیں! تو پھر میں ان پلاٹوں کی کب سے زکاة دوں؟ 
    (۲) جس پلاٹ کی قسط میں نے اداکری دی تھی ، اس کے بارے میں کمپنی کہتی ہے کہ جب میں اس پلاٹ کو کسی دوسرے سے دوبارہ بیچ دوں تب پیسے واپس ملیں گے؟مجھے معلوم نہیں کہ پیسے کب واپس ہوں گے؟ پتا نہیں پیسے واپس بھی ہوں گے یا نہیں؟چونکہ وہ ایک دھوکے باز کمپنی ہے، تو کیا اس پلاٹ کی بھی زکاة دینا ہوگی؟

    سوال:  میں پاکستان سے ہوں، میں نے تین پلاٹ خریدے ہیں(قسطوں پر) اس سوچ کے ساتھ کہ جب قیمت بڑھ جائے گی تو میں انہیں فروخت کردوں گا۔دوپلاٹ کی قسط اب بھی اداکررہا ہوں، ایک پلاٹ کی قسط تو اداکر چکاہوں مگر اسے منسوخ کردیا ہوں، اس لیے کہ کمپنی زیادہ پیسے مانگنے اور دھوکہ دینے لگی تھی۔تین پلاٹوں کی رجسٹری میرے نام نہیں ہوئی ہے۔ اس صورت حال میں کیا مجھے تینوں پلاٹوں کی زکاة دینا ہوگی؟ اگر ہاں! تو اصلی قیمت پر یا قسط والے پیسوں پر جو میں نے اداکر دئیے ہیں؟ اگر نہیں! تو پھر میں ان پلاٹوں کی کب سے زکاة (۲) جس پلاٹ کی قسط میں نے اداکری دی تھی ، اس کے بارے میں کمپنی کہتی ہے کہ جب میں اس پلاٹ کو کسی دوسرے سے دوبارہ بیچ دوں تب پیسے واپس ملیں گے؟مجھے معلوم نہیں کہ پیسے کب واپس ہوں گے؟ پتا نہیں پیسے واپس بھی ہوں گے یا نہیں؟چونکہ وہ ایک دھوکے باز کمپنی ہے، تو کیا اس پلاٹ کی بھی زکاة دینا ہوگی؟
    دوں؟ 

    جواب نمبر: 23286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1098=809-7/1431

    صورت مسئولہ میں اگر آپ نے ان تینوں پلاٹوں کو بیچنے کی نیت سے ہی خریدا ہے تو ان پلاٹوں کی مالیت پر زکاة واجب ہے، جن دو پلاٹوں کی قسطیں آپ جمع کررہے ہیں ان دونوں پلاٹوں کی موجودہ قیمت پر زکاة واجب ہوگی، البتہ جتنی قسطیں ادا کرنے سے رہ گئی ہیں اتنی رقم کو منہا کرنے کے بعد آپ کو زکاة ادا کرنا ہوگا، جہاں تک تیسرے پلاٹ کا تعلق ہے تو اگر اس رقم کے ملنے کی امید ہے تو اس پر بھی زکاة واجب ہے، البتہ اس میں آپ کو اختیار ہے یا تو آپ شروع ہی سے اس پلاٹ کی بھی زکاة ادا کردیں یا رقم ملنے کے بعد گذشتہ تمام سالوں کی یکبارگی زکاة ادا کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند