• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 164993

    عنوان: بھائی بہن کا ایک دوسرے کو اپنی زکاة دینا

    سوال: دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ کیا بھائی اپنی سگی بہن کو اور بہن اپنے سگے بھائی کو یا بھائی اپنے سگے بھائی کہ اور بہن اپنی سگی بہن کو زکات کی رقم ادا کر سکتے ہیں کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 164993

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1548-1353/H=1/1440

    یہ سب ایک دوسرے کو اپنی زکات دے سکتے ہیں بشرطیکہ جس کو زکات دی جائے وہ مستحق و مصرفِ زکات ہو اور رقم زکات کا اس کو مالک و قابض بنادیا جائے۔ ہٰکذا فی اول کتاب الزکاة من الفتاوی الہندیہ وغیرہا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند