• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162124

    عنوان: بیوی کی زکوة خود بیوی پر واجب ہوتی ہے، شوہر پر نہیں۔ اور گروی رکھے ہوئے زیور پر زکوة نہیں ہوتی

    سوال: (۱) میری بیوی کو جو زیور اس کے والد نے دیا ہے اس کی زکات مجھ پر فرض ہے؟ (۲) اگر زکات فرض ہے لیکن اس زیور کو گروی رکھ کر قرض لیا ہے تو کیا تب بھی مجھے زکات ادا کرنا ہوگی؟ برائے مہربانی جواب ارسال فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 162124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1036-877/N=10/1439

    (۱): آپ کی بیوی کی ملکیت میں اس کے والد کا دیا ہوا یا آپ یا آپ کے والدین کا دیا ہوا جو زیور ہے، اس کی زکوة خود آپ کی بیوی پر فرض ہے، آپ پر نہیں؛ البتہ اگر آپ اپنی مرضی وخوشی سے بیوی کے زیور کی زکوة اس کی اجازت سے خود ادا کردیں تو اس میں کچھ حرج نہیں، آپ کی بیوی کی زکوة ادا ہوجائے گی۔

    (۲): گروی رکھی ہوئی چیز پر زکوة واجب نہیں ہوتی؛ اس لیے اگر آپ کی بیوی نے اپنا زیور گروی رکھ کر اس پر قرضہ لیا تو گروی رکھے ہوئے زیور زکوة واجب نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند