• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40366

    عنوان: چاندی كا نصاب

    سوال: کہا جاتا ہے کہ اس دور میں جس کے پاس ۲ تولے سونا ہو تو چاندی کے نصاب کے مطابق اس پر زکات فرض جاتی ہے؟

    جواب نمبر: 40366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1594-1241/B=8/1433 جی ہاں! یہ اس وقت میں فرض ہوتی ہے جب کہ سونے کے ساتھ اس کے پاس کچھ نقد روپے یا کچھ چاندی یا کچھ تجارتی سامان بھی ہو۔ اگر کسی کے پاس صرف ۲ تولے سونا ہو اور نقد، چاندی یا تجارتی سامان بالکل نہ ہو تو صرف ۲ تولے پر زکاة فرض نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند