• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 153285

    عنوان: اپنی كزن كو زكاۃ دی جاسكتی ہے یا نہیں؟

    سوال: حالی ہی میں میرے کزن (رشتے میں بھائی)کا انتقال ہوگیاہے، اس کی چار بیٹیاں ہیں، فیملی میں کوئی کمانے والا نہیں ہے ، کیوں کہ بیٹیاں چھوٹی ہیں، سب سے بڑی بیٹی کی عمر ۱۷ سال ہے، میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ جب میں اپنی انکم (تنخواہ ) میں سے ڈھائی فیصد صدقہ /خیرات کے نام پر مستحق لوگوں کو دینا چاہوں تو کیا میں یہ رقم اپنے کزن کی فیملی کو دے سکتاہوں؟ کیا وہ مستحق ہوں گے؟

    جواب نمبر: 153285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1359-1303/L=11/1438

    اگر وہ غریب مستحق زکاة ہوں تو ان کو زکاة کی رقم دینے میں مضائقہ نہیں، آپ ان کو زکاة کی رقم دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند