• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 604912

    عنوان:

    گھر میں ایك ہی كمرہ ہے جس میں سب رہتے ہیں كیا اسی كمرے میں عورت اعتكاف كرسكتی ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ اگر ایک عورت کے دل مین اعتکاف کرنے کی شدید خواہش ہے مگر اس کے گھر میں صرف ایک کمرہ ہے جس میں باقی لوگ بھی رہائش پذیر ہیں تو کیا وہ اسی کمرے کے ایک کونے میں اعتکاف کر۔سکتی ہے جبکہ گھر میں اس کمرے کے علاوہ کوئی جگہ نہ ہے ؟

    جواب نمبر: 604912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 853-681/D=11/1442

     جی کمرے کے ایک کونہ میں مصلی بچھاکر اپنے اعتکاف کی جگہ متعین کرلے پھر اسی جگہ رہے۔ بدون پیشاب پاخانہ یا بوقت ضرورت کھانے کی ضرورت کے وہاں سے نہ ہٹے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند