• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 40304

    عنوان: اگر عورت كا خون قبل از وقت بندہوجائے

    سوال: آپ سے پوچھنا تھا کہ اگر بچے کے پیدا ہونے کے بیس دن بعد عورت کو خون آنا رک جائے تو کیا وہ غسل کرکے نماز پڑھ سکتی ہے؟ اور کیاہم میاں بیوی ہمبستری کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 40304

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1196-1196/M=8/1433 جی ہاں اس صورت میں عورت غسل کرکے نماز شرع کردے، اگر پہلے سے عورت کا معمول نفاس کے سلسلے میں ۲۰ دن ہی خون آنے کا تھا تو عادت کے مطابق جب خون بند ہوگیا اورعورت نے غسل کرلیا یا ایک نماز کا وقت گذرگیا تو اب ہمبستری بھی درست ہے، اور اگر معمول سے پہلے خون آنا بند ہوگیا تو نماز تو غسل کرکے شروع کردے البتہ صحبت کرنے میں احتیاط کرے یہاں تک کہ عادت کے ا یام گزرجائیں۔ ولو انقطع دمہا دون عادتہا یکرہ قربانہا وإن اغتسلت حتی تمضي عادتہا وعلیہا أن تصلي وتصوم للاحتیاط. (ہندیة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند