• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 58957

    عنوان: عورتوں کے بھوؤں کے اوپر کے بال صاف کرنا کیسا ہے

    سوال: سوال یہ ہے کہ عورتوں کے بھوؤں کے اوپر کے بال صاف کرنا کیسا ہے ایسے ہلکے بال جو اوپر جا کے سر کے بالوں سے ملتے ہوں اور بھوؤں اور سر کے بالوں کے درمیان ہوں؟

    جواب نمبر: 58957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 549-537/N=7/1436-U اگر کسی عورت کے بھوں اور سر کے بالوں کے درمیان روئیں یا بال آگئے ہوں تو وہ انھیں صاف کرسکتی ہے، جائز ہے؛ کیوں کہ یہ غیرمعتاد بال ہیں، بھووٴں میں داخل نہیں (مستاد: احسن الفتاوی: ۸/۷۵، ۷۶، آپ کے مسائل اور ان کا حل جدید تخریج شدیہ: ۸/۳۴۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند